ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے ستلج میں طغیانی، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار الرٹ

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقے تلوار چیک پوسٹ گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا اور متاثرین میں تیار کھانے کی فراہمی اور میڈیکل کیمپس سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ رضا کاروں کو الرٹ کردیاگیا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فعال کردار ادا کیا جا سکے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، سینئر مینیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی اور الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پروگرام مینیجر آصف جمال سمیت مقامی ذمہ داران موجود تھے۔

صدر الخدمت نے کہا کہ دریائے سندھ کے مختلف مقامات سمیت دریائے ستلج، دریائے راوی اور دریائے چناب کے نواحی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان کے ساتھ موجود ہیں۔

اکرام الحق سبحانی نے پنجاب میں صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پری مون سون کے پہلے اسپیل میں 8 اور 9 جولائی کو ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں18 ہزار ایکڑ زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جس سے مونجی ( دھان ) کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

تلوار چیک پوسٹ کا علاقہ 20 سے 22 دیہات پر مشتمل ہے جہاں 5 سے 6 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تلوار چیک پوسٹ کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم کیا جہاں متاثرین کےلیے تیار کھانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت میڈیکل کیمپ اور لائیو اسٹاک کےلیے خوراک فراہمی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 400 سے 500 لوگوں میں کھانا اور معائنےکے بعد مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں