گال:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں 372 رنز پر پویلین واپسی ہو گئی ۔
دوسرے روز کھیل کا آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کے کھلاڑی پاکستانی بولر کا سامنا نہ کر سکے صرف 72 رنز بنانے پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے پاکستانی بولر نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔
گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکن ٹٰیم کے اننگز کے آغاز میں پاکستانی بولر فاسٹ شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں نشان مدھشکا چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور اس کامیابی کے ساتھ ہی شاہین نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
چھٹی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی امپائرز نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کردیا اور 65.4 اوورز کے کھیل میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، دھننجیا ڈی سلوا 94 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔
کپتان دمتھ کرونارتنے اور کوشل مینڈس کی جانب سے اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش جاری تھی کہ شاہین نے ایک اور شکار کرتے ہوئے مینڈس کی 12 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 53 کے مجموعی اسکور پر کرونارتنے بھی 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔
یوں ہی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھلیے جانے والے پہلے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز میں پہلی اننگز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔