ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کا کریمیاکے پل پر ڈرون حملہ ،2افراد ہلاک

کیف:یوکرین نے کریمیاکے پل پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے،پل کو جزوی نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا۔

روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے، پل کے ستونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ۔کریمیا کا پل روسی فوج کی سپلائی لائن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں