ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کے جنگلات میں 500 مقامات پر لگی آگ بےقابو، 2 فائر فائٹرز ہلاک

اوٹاوا:  کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ۔ 

 میڈیا ذرائع کے مطابق جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔  آگ پر قابو پانے کےلیے فوج تعینات کردی گئی ہے، دیگر ملکوں سے بھی فائر فائٹر طلب کر لیے گئے ہیں۔ آگ کے دھویں سے کئی شہروں کی فضا آلودہ ہوگئی۔ دھویں سے شمالی اور مشرقی امریکا میں بھی ہوا کا معیار متاثر ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی 20 ریاستوں میں ہوا کے خراب معیار کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک، الینوئے، مشی گن اور وسکونسن کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں