فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، صدر عباس چوبیس جولائی سے یہ دورہ شروع کریں گے جن کی ملاقات صدر ایردوان سے پچیس جولائی کو ہوگی ۔
بعد ازاں فلسطینی صدر اٹھائیس جولائی کو ترکیہ سے رخصت ہونگے۔
صدر محمود عباس نے گزشتہ سال اگست میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ فلسطینی عوام اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل یک جہتی میں ہے۔