ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مقامی کار گیونسل کو متعارف کروایا گیا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں قبرص پُر  امن  کاروائی کی 49 ویں سالگرہ کی تقریبات میں، ملک کی قومی  اور مقامی  کار  GÜNSEL  سے عوام کو متعارف کروایا گیا۔

GÜNSEL کے پہلے ماڈل B9 کے مختلف کلرز  میں  سرکاری پریڈ میں حصہ لیا جس میں صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی  تھی۔

GÜNSEL کار کے پریڈ میں گزرنے کے دوران  "GÜNSEL، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پہلی مقامی کار    مقامی وسائل ہی سے تیار کیے جانے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتر  نے کہا کہ GÜNSEL جیسی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبے یہ دکھاتے ہیں کہ قبرص پُر  امن  کاروائی کے بعد کس طرح اپنے پاوں پر کھڑا ہوا ہے۔

GÜNSEL بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عرفان سوات گونسل نے اپنی تقریر میں کہا کہ GÜNSEL  ہمارے لیے  ناقابل بیان اعزاز ہے، جسے ہم نے سرکاری پریڈ میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کار کو مقامی وسائل  سے تیار کرکے ہم نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ قبرصی ترک  کیا کچھ  کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ GÜNSEL کو عالمی سڑکوں کے ساتھ لانے کے لیے بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہمارے ترکیہ کے تعاون سے GÜNSEL کی پیداوار شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ کی عالمی شناخت کی طرف اٹھائے جانے والے مضبوط ترین اقدامات میں سے ایک ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں