فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ امام حسین نے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کرکے امت کو پیغام دیا کہ ظلم کو کسی شکل و صورت میں بھی برداشت نہ کیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ خیراور شر کے معرکے میں ظلم و جبرکے خلاف نہ اٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، امت کو اس ظلم سے بچانے کے لئے حضرت امام حسین نے خاندانی بادشاہت کی بجائے عوام کی حکمرانی قائم نے کے لئے جدوجہدکی ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی پارٹیوں کا نہیں ظالم اور مظلوم کا مقابلہ ہے ،ظالم ٹولے نے تمام بڑی پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے، ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں اور ظالم جاگیر داروں اور سرمایہ داروںنے تمام ملکی وسائل پر قبضہ کررکھا ہے ،سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں خاندانی بادشاہتوں کی بجائے آئین کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عوام کو ایک نئے عزم سے اٹھنا ہوگااور تحریک پاکستان کی طرز پر پاکستان کو بچانے کیلئے نئے سرے سے جدوجہد کرنا ہوگی۔آج ہمیں بھی حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ کرکے شریعت کے تابع جمہوریت کا نظام قائم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کی جاسکیں ۔