ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈراونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کی ایران کو برآمدات پر پابندی

یورپی یونین نے ڈراونز کی تیاری میں استعمال ہو سکنے والے پرزہ جات کی ایران کو برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپی کونسل کے بیان کے مطابق، یوکرین کی جنگ میں روس سے تعاون  کرنے پر  ایران کے لیے ایک نیا "پابندیاں  فریم ورک” تشکیل دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں، یورپی یونین کے ممالک سے ایران کو ڈراونز  کی تیاری  میں استعمال ہونے والے ہر قسم کے پرزے اور مواد کی برآمدات  پر پابندی عائد کر دی گئی  ہے۔

اس  سے ایران کے ڈرون پروگرام  میں تعاون  یا اس میں حصہ لینے والوں کے لیے سفری پابندیوں اور اثاثوں کو منجمد کرنے سمیت پابندیوں کے اقدامات کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

یورپی یونین نے علاوہ ازیں 6 ایرانی شہریوں پر اس بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا کہ انہوں نے سابق پابندیوں کے دائرہ کار میں روس اور شام کی حکومتوں کو فوجی مدد فراہم کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں