ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن مجید نذر آتش کرنے کا الزام، ترکیہ نے ڈنمارک کی پارلیمان کے رکن کےوارنٹ جاری کر دئیے

 انقرہ: ترکیہ نے ڈنمارک کی پارلیمان کے رکن راسموس پالودن کی قرآن کی بے حرمتی پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق، جنوری میں اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند راسموس پالودن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں

رپورٹ کے مطابق پلودن کے خلاف ترکیہ میں اس وقت اشتعال پھیلا تھا جب اس نے اس سال 21 جنوری کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے قریب مقدس کتاب قرآن کی ایک کاپی جلا دی، جس سے انقرہ نے نیٹو مذاکرات سے دستبرداری اختیار کی۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر نے پالودن پر “عوامی طور پر مذہبی اقدار کی توہین” کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جمعہ کو انادولو ایجنسی نے اطلاع دی کہ ترکی کی ایک عدالت نے پالودن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں تاکہ چیف پبلک پراسیکیوٹر اس سے پوچھ گچھ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں