روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک خریداری مرکز میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ماسکو بلدیہ کے سربراہ سرگے سوبیانن نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "وریمنا گوڈا” نامی خریداری مرکز میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں خریداری مرکز میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ خریداری مرکز کے ایک ریستوران کے باورچی خانے والے حصے میں پیش آیا ہے۔