فیصل آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہاہے کہ ملک و قوم کے دشمنوں کو یہ ترقی پسند نہ آئی اور پھر ایک ایسی سازش کی گئی جس کا خمیازہ اب پوری قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے، فتنے نے جو بلند بانگ دعوے کرتا تھا کہ اس کے پاس معاشی ماہرین کی ایسی ٹیم موجود ہے جو چھ ماہ میں ملک میں دودھ و شہد کی نہریں بہادے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کونوکریاں ملیں گی،پچاس لاکھ گھر تعمیر ہوں گے لیکن اس کے برعکس انہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے توشہ خانہ جیسی شرمناک مثالیں قائم کیں اور قوم کو آئی ایم ایف کے آگے ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی پاکستان بحران کا شکار تھا، 2018 میں ایک تجربہ کیا اورایک فتنہ ملک پر مسلط کیا گیاجس نے ”چھوڑوں گا نہیں ” کے کلچر کو پروموٹ کیااور آج اس کا انجام قوم کے سامنے ہے۔