ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں خود کش حملہ،پچیس فوجی ہلاک

 صومالیہ کے دارالحکومت  موغادیشو میں ایک فوجی تربیتی مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا جس میں پچیس فوجی ہلاک ہو گئے۔

 موغادیشو کے قصبے ہودان میں واقع جالہ صیاد نامی فوجی اکیڈمی پر آج صبح خود کش حملہ کیا گیا ۔

 اس حملے میں پچیس فوجی ہلاک اور  ساٹھ زخمی ہو گئے۔

زخمی فوجیوں کو موغا دیشو  میں واقع رجب طیب ایردوان  تحقیقاتی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 اس حملے کی ذمے داری الشباب دہشتگرد تنظیم نے قبول کر لی ہے ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں