لاہور: میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ میاں محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی “ایکو کارڈیو گرافی” ٹیسٹ کے سلسلے میں منتقل کیا گیا تھا۔
