ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ینگ صفہ کیمپ کا انعقاد

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن کے زیرِ اہتمام 20 دنوں کے لیے ینگ صفہ کیمپ کا انعقاد لاہور منصورہ میں کیا گیا ،جس کا مقصد ملک کے مختلف کونوں سے آئے ہوئے منتخب رفقا وا امید وران جمعیت کو مکمل تربیت فراہم کرنا ہے جس کا جدید طریقوں سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

اس کیمپ میں مختلف ان ڈور اور آوٹ ڈور سیشنز شامل ہیں، جن میں قومی اور بین الاقوامی اسپیکرز کی شرکت ہو رہی ہے ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل المیعاد منصوبہ بندی کے سلسلے کی ایک کڑی الصفہ کیمپ برائے نوجوانان (Young Suffah Camp ) ہے ملک بھر سے چالیس کے قریب امیدواران رکنیت و رفقا جمعیت کو ایک خاص طریقہ کار کے تحت منتخب کر کے اس کیمپ میں شریک کرایا جا رہا ہے  یہ کیمپ اول مرحلہ ہے جو ان شرکا کی تعلیم اور تنظیم کے مختلف مدارج کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو کر جاری و ساری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ  تحریک کا تابناک مستقبل  ایسی  قیادت سے جڑا ہے کہ جو صالحیت و صلاحیت کی بنیاد پر عصر حاضر کے ذہن کو اپنے علم و عمل کی بنیاد پر مطمئن کر کے تبدیل کر سکیں اور معاشرے میں اسلام کو بطور نظام زندگی پیش کر سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں