ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشترکہ کوششوں سے ہی معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز کر سکتے ہیں، گورنر پنجاب

Governor Punjab

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ باہمی مشاورت اور مشترکہ کوششوں سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیںاورملک میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز کر سکتے ہیں،  پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا ملک کو خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کا عزم قابل تعریف ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کا کاروباری طبقہ معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔ قدرتی آفت سے تباہی ہو، ڈونیشن دینا ہو، مریضوں کے لئے خون عطیہ کرنا ہو، غرض کوئی بھی فلاحی کام ہو بزنس کمیونٹی ہمیشہ آگے ہوتی ہے۔

انہوں  نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی کاروباری برادری اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جن معاشی مسائل اور دیگر چیلنج کا سامنا ہے اس صورتحال میں معاشرے کے ہر فرد کو ملک کی ترقی میں ہر ممکن کردار کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں