ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد پابندی عدالت نے معطل کردی

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندی کو امریکا کی ایک عدالت نے معطل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکن سرحد سے امریکا میں داخل ہونے کے خواہش مند پناہ گزینوں کے درخواست دینے پر بائیڈن انتظامیہ نے پابندی لگا دی تھی، جسے امریکی عدالت نے معطل کردیا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان ٹیگار نے اپنے حکم میں حکومتی پابندی کو پناہ گزینوں کے حوالے سے امریکی قوانین سے متصادم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ نے پناہ لینے کے خواہش مند افراد کو درخواست دینے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے مئی میں ان پر پابندی عائد کردی تھی۔ امریکی عدالت نے اس فیصلے کو معطل کرتے ہوئے جوبائیڈن انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ میں فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت بھی دی ہے، جس کے تحت انتظامیہ نے سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں