کریملن نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
کریملن کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے ماسکو میں اخباری مندوبین کو بتایا کہ صدر پوتین نے صدر ایردوان کی انتخابات میں کامیابی پر ترکیہ کے دورے کا وعدہ کیا تھا،اس سلسلے میں دونوں جانب تیاریاں جاری ہیں مگر صدر پوتین کے دورے کی حتمی تاریخ پر فی الوقت بعض رکاوٹیں حائل ہیں۔
دونوں صدور کے درمیان اناج راہداری کے حوالے سے ممکنہ بات چیت کرنے پر اوشاکوف نے کہا کہ اس بابت بذریعہ ٹیلیفون اور بالمشافہ ملاقات میں غور کرنا ایک قدرتی بات ہوگی ۔