ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرلی

پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائی کورٹ میں سابق وزیر علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے علی زمان اور ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں، ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھرغیر قانونی کام کوئی نہیں کرے گا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو 8اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی سماعت بھی 8اگست تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں