ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

the murder

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں، بجٹ 24-2023 میں فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ  فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے بھی ہیلتھ انشورنس شروع کر رہے ہیں، محرم الحرام کے بعد فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد فنکاروں کے لیے کارڈز کا اجرا کریں گے، صحافیوں، فنکاروں، آرٹسٹوں کے رجسٹریشن فارم اپ لوڈ ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں