ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

Stock exchange

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی رہی ،100انڈیکس 507پوائنٹس اضافہ کے بعد 47190پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں20ماہ بعد 47ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوئی، 3سال کے وقفے کے بعد اس ماہ انڈیکس میں 13فیصد اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے سٹینڈ بائی معاہدے کے بعد مسلسل سٹاک مارکیٹ بڑھ رہی ہے اوریہ اضافہ تقریباً6000پوائنٹس ہو چکا ہے۔

 چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری ہے اوراب تک 4ارب ڈالرز کے قرض رول اوور ہو چکے ہیں جبکہ چین سے تازہ قرض ملنے کی بھی توقع ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق آئندہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مزید ایک ہزار پوائنٹس کااضافہ ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں