ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق

  کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی برکت جنرل اسٹور کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ مہک زوجہ کامران اور بیٹی کی شناخت 8 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھر میں بجلی کے سوئچ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں