ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی کے کارکنان اسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں، مولانا فضل الرحمن

next government

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا باجوڑ حملے میں جے یوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے افسوس ناک واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کے کارکنان اسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کریں، جے یوآئی کے کارکنان پر امن رہے، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے باجوڑ میں جے یوآئی کے جلسے میں بم دھماکے پربیحددکھ اور افسوس ہوا،صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے زریعے پشاور منتقل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں