ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام تجویز کروں گا، اپوزیشن لیڈر

 اسلام آ باد: اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ میں  نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کر وں گا ، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کردی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان سمیت جماعت اسلامی اور جی ڈی اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ راجا ریاض نے مزید کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام تجویز کریں گے، بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کے ارکان کے ساتھ مشاورت ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں