ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا سعودی عرب سے ملنے والے تیز ترین ریلوے منصوبے کی تیاری کا دعویٰ

solution

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کریات شمونہ سے ایلات تک ریلوے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں یہ منصوبہ وسیع ہوکر ہمیں سعودی عرب سے جوڑ دے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ ایک اسرائیل منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ یہ ریلوے منصوبہ ملک کے شمالی شہر کریات شمونہ کو جنوبی شہر ایلات کو تیز رفتار ٹرین کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ 100 ارب شیکل کے اس ریلوے منصوبے سے ملک کے شمال و جنوب ایک ہوجائیں گے۔ اسی لیے اس منصوبے کو ’One Israel‘ منصوبے کا نام دیا ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا یہ منصوبہ توسیع کے بعد اسرائیل کو سعودی عرب سے ملا دے گا اور مستقبل میں ہم اس ریلوے منصوبے کے ذریعے بحیرہ روم کے بندر گاہوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں