ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ دھماکہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کی لہر کا تسلسل ہے، سراج الحق

suicide

باجوڑ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے باجوڑ دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کی لہر کا تسلسل ہے، سوال یہ ہے کہ شہریوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟

سراج الحق نے کہاکہ  ایک طرف پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ریلوے ٹریک سے جوڑنے کی تیاری ہو رہی ہے دوسری جانب پوری پاک افغان سرحد پر ٹینشن برقرار ہے۔ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، سرجوڑ کر سب سے پہلے اس مسئلے کا حل نکالنا ہو گا، حکومت قیام امن کے لیے قومی مشاورت کا آغاز کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت آخری دنوں میں اپنے معاملات سمیٹنے یا سنبھالنے میں لگی ہے، خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سیکرٹریٹ تک محدود، جس کا واحد کام ٹرانسفر پوسٹنگ رہ گیا ہے۔ علاقہ میں حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی، ٹارگٹ کلنگ، دھماکے، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری کے واقعات عام ہیں، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

 انھوں نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل سے دوچار ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی موجود نہیں، پارلیمنٹ میں تاحال بدامنی کے معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، وفاقی کابینہ کا اس موضوع پر کوئی خصوصی اجلاس منعقد نہیں ہوا، عوام کہاں جائیں، کس دروازے پر دستک دیں؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   باجوڑ واقعہ  وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، لیکن کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، کسی اور ملک میں ایسا اندوہناک حادثہ ہو جاتا تو حکومت عوام سے معافی مانگ کر فوری مستعفی ہو جاتی، یہاں کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے مالاکنڈ میں اتوار کو تاریخی جلسہ، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، کے دوران گورنر، نگران وزیراعلی کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا، دونوں ذمہ داری قبول کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں