ترکیہ کی سیاحتی آمدنی سال کی دوسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 23،1 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 87 کروڑ 53 لاکھ 7 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ترکیہ محکمہ شماریات نے رواں سال کے اپریل۔جون سیاحتی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال کی دوسری تہائی میں سیاحتی آمدنی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 23،1 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 87 کروڑ 53 لاکھ 7 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔
سیاحوں کا 69،7 فیصد سیر و سیاحت، تفریح، کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے ترکیہ آیا۔