لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا شرمناک فعل ہے۔دہشتگردی جیسی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث درندہ صفت عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔
ضیا الدین انصاری نے کہا کہ دہشت گرد عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک متحد ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، بم دھماکے کی فی الفور اور مکمل تحقیقات کرائی جائے۔دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اورمعاشی دہشتگردی کے ذمہ دار نااہل حکمرانوں ہیں۔ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی حیران کن نتائج دے گی۔مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے جس کے پاس کرپشن سے پاک اہل قیادت ہے۔
