ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور پاکستان کے باہمی منصوبے کے تحت چوتھے کارویٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا

انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر، پاکستان کے چوتھے کارویٹ(توپ بردار بحری جہاز) کو کراچی میں ایک تقریب کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ترک نائب صدرجودت یلمازاور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

یلماز نے اس اہم منصوبے میں تعاون کرنے والے عملے  کا شکریہ ادا کیا ، جو 2018 سے ترکی اور پاکستان کے تعاون سے جاری ہے۔

جودت یلماز نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک یکجہتی کو دن بہ دن ترقی دیتے ہوئے مزید  گہرائی دی  ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ دفاعی صنعت اس وژن کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔

میل گیم  کے دائرہ کار میں بنائے گئے جہازوں کو ایک ماہ تک ریموٹ آپریشنز انجام دے سکنے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

142 اہلکاروں کی گنجائش والے جہاز تقریباً 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں