ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجر: بازوم انتظامیہ کے بعض وزرا کو حراست میں لے لیا گیا

نائجر: بازوم انتظامیہ کے بعض وزرا کو حراست میں لے لیا گیا

نائیجر:نائجر میں حکومت پر قابض جتھے نے صدر محمد بازوم  انتظامیہ کے بعض وزرا اور حکام کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر بازوم کی ڈیموکریسی اینڈ سوشلزم پارٹی  نے جاری کردہ تحریری بیان میں مارشل لا  جتھے کی طرف سے نصف شب  کے وقت بعض پارٹی حکام اور وزرا کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیر داخلہ حاما آمادو سولے، وزیر معدنیات ہادیزا اوسینی اور وزیر رسل و رسائل اومارو مالام آلما کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مارشل لا جتھے اور  صدر بازوم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق صدر محمدو ایسافو کے بیٹے اور وزیر پیٹرول ثانی ایسوف محمدو بھی حراست میں لئے جانے والے وزرا میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرِ حراست وزرا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا اورمن پسند گرفتاریاں کر کے جمہوریت کے حامیوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں