ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹھ ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک

نئی دہلی:بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ریاست کرناٹک کے ضلع اترا کنڑ کے ایک گائوں میں8ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار اس وقت منہ میں لے لیا جب موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جیسے ہی بچی نے تار چبانا شروع کیا تو اسے کرنٹ لگا جس پر والدین بچی کو فورا اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بچی والدین کی تیسری اولاد تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں