ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر یار آفریدی دو روز میں دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پھر گرفتار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔

شہریارآفریدی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی اے ٹی سی سے وکلا کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا، شہریار آفریدی اور ان کے وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لی ہوئی ہے۔

بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16ایم پی او آرڈرکے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں