ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملاوی کے وفد کا ہائی کمشنر یونس کریم کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ

پاکستان میں ملاوی کے ہائی کمشنر یونس کریم کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ کیا، وفد نے  صدر ایوان صنعت و تجارت احسن بختاوری سے ملاقات کی اور  دو طرفہ تجاری تعلقات کے فروغ پر اتفاق پر اتفاق کیا،اس موقع پر صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کا کہنا تھا کہ ملاوی کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

دونوں ملکوں میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے کی گنجائش ہے،ہائی کمشنر وہاں کی مارکیٹ کے حوالے سے اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کو معلومات دیں،پرائیویٹ سطح پر وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، آئی سی سی آئی کے آٹھ ہزار کے قریب ممبرزملاوی میں بزنس مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،اس موقع پر ہائی کمشنر یونس کریم ملاوی کا کہنا تھا کہ ملاوی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان لونگ ٹرم تعلقات کو وسیع تجارتی تعلقات میں بدلنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں