ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان ، پولیس کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

ڈی آئی خان : میں مقامی پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے،پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی،علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلی کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلی پر کئی الزامات لگائے تھے ۔

انہوں نے نگران وزیر اعلی اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ، علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں،تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں