سعودی عرب نے رواں سال 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قہرمان ماراش مرکز والے اور شام کو بھی متاثر کرنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے 18 واں امدادی طیارہ بھیج دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 32 ٹن طبّی سامان اور طبّی آلات پر مشتمل 18 واں امدادی طیارہ دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی شاہ خالد ہوائی اڈّے سے ترکیہ کےغازی آنتیپ ہوائی اڈّے کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔
امدادی سامان سے لدا مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے، ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے قائم کردہ، امدادی پُل کا حصّہ ہے۔
سعودی عرب سے 17 واں امدادی طیارہ 17 جون کو ترکیہ پہنچا تھا۔