ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان: ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی

پاکستان کے شہر نواب شاہ کے جوار میں ایک مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی کے لئے عازم سفر ہزارہ ایکسپریس  ٹرین نواب شاہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

سعد رفیق کے مطابق حادثہ کسی تکنیکی خرابی یا سبوتاژ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

حادثے کے وقت ٹرین میں مسافروں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک متعدد افراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جون 2021 میں بھی دو ٹرینوں کے تصادم میں 63 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں