ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں 5.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم

بیجنگ:چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 

ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ 

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ 

زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔ شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریبا آٹھ سو کلو میٹر دور ہے۔ 

چینی حکام کے مطابق زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں