ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجگور میں بارودی سرنگ کا دھماکا، یوسی چیئرمین 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں یونین کونسل چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بارود کے دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اُس میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مرنے والوں میں یوسی چیئرمین اسحاق اور اُن کے ساتھی شامل ہیں جو ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں