ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طوفان خانون جنوبی کوریا کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا،330 پروازیں منسوخ

سیول: سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی۔ رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر جنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ وقت میں طوفان خانون کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طوفان خانون ٹوکیو اور جنوب مغربی ریجن کیوشو میں بھی تباہی مچا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں