ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غدر، مغل اعظم اور شعلے کو عزت نہیں دی گئی، انیل شرما

 ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار انیل شرما نے فلم غدر کا مغل اعظم اور شعلے سے موازنہ کردیا۔

بلاک بسٹر فلم غدر اور غدر ٹو کے ہدایت کار انیل شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غدر فلم سپر ہٹ ہوئی تھی لیکن اس فلم کی قدر نہیں کی گئی، ایسا ہی مغل اعظم اور شعلے کے ساتھ بھی ہوا اور ان فلموں نے ایوارڈز نہیں جیتے لیکن عوام نے ان فلموں کو بہت زیادہ پسند کیا۔

انیل شرما نے کہا کہ غدر فلم کے بارے میں باتیں کی گئیں کہ ’’غدر گٹر ہے‘‘، ایک بڑے انگریزی اخبار نے یہاں تک لکھا کہ یہ فلم اس قابل نہیں کہ اس کا ریویو کیا جائے۔

انیل شرما نے کہا آج تک وہ تین صحافی میرے سامنے نہیں آتے اور میں انکو ڈھونڈتا ہوں تاکہ ان سے پوچھ سکوں کہ انہوں نے غدر فلم کیلئے ایسا کیوں لکھا تھا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہٹ فلم غدر2001 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستان اور بھارت کے مابین 1947 کا دور دکھایا گیا تھا۔

غدر میں اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل نے ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس کامیاب فلم کے سیکوئل غدر ٹو میں بھی انہی دونوں نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غدر 2 پہلے دن کی زبردست کلیکشن کی طرف گامزن ہے کیونکہ فلم نے ملٹی پلیکسز میں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ زبردست بزنس کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں