ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی چیئرمین کو تمام ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں، آئی جی جیل

facilities

اٹک: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہیں اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں۔

آئی جی فاروق نذیر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ائیر کولر، چارپائی، پنکھا اور بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کُرسیاں دی گئی ہیں اور انہیں سکیورٹی وجوہات کی بناء پرجیل میں علیحدہ پورشن میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فاروق نذیر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی بارک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، تمام ضروری طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ڈاکٹرز کی نگرانی میں خوراک بھی مہیا کی جا رہی ہے، جیل مینوئل اور قانون کے مطابق تمام ضروری سہولیات دی ہیں جبکہ وکیل اور فیملی کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں