ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں دو روزہ کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس اختتام پذیر

کراچی میں دو روزہ کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس اختتام پذیر

کراچی: پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا دو روزہ کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مقبول آرائیں تھے، جہنوں نے کورس کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل روپ سکیپنگ فیڈریشن شرق صدیقی، صدر کراچی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عظمت پاشا، سیکرٹری عبدالصمد، نائب صدر ویمن ونگ پاکستان کیچ بال فیڈریشن زاہدہ عامر، لیئق بٹ اور میڈم خالدہ بھی موجود تھی، دو روزہ کوچنگ کورس میں 50سے زائد فزیکل اسپورٹس ٹیچرز اورکوچز اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کورس میں تھرو بال، روپ سکیپنگ اور کیچ بال پر لیکچرز دیئے گئے، کورس کے شرکا کو عائشہ رزاق، عدنان ترین، درخشاں احسان، احمد خان، زین العابدین نے کھیلوں کے بنیادی قواعد و ضوابط پر لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ اور پریکٹس میچز بھی کروائے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں