ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی سندھ کا ہفتہ 12 اگست کویوم نجات منانے کا اعلان

Salvation

کراچی: جماعت اسلامی سندھ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خاتمے پرہفتہ 12مئی کو کراچی تاکشمور سندھ بھر میں یوم نجات منانے اعلان کا کردیا ہے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق یوم نجات کے سلسلے میں ہفتہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، سیمینار منعقدکرکے حکومت کی عوام وسندھ دشمن کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اورمقامی قائدین کے علاوہ علمائے کرام ودانشورحضرات بھی خطاب کریں گے۔

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گذشتہ پندرہ سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ پرحکمران جماعت رہی ہے مگر وہ سندھ کے عوام کو صحت تعلیم صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے سندھ حکومت خدمت اور کارکردگی میں نہیں بلکہ کرپشن اور تباہی میں سب سے آگے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں