ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’جوان‘ میں شاہ رخ خان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے؟ اداکار نے پردہ اٹھا دیا



(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی میگا ایکشن تھرلر ’جوان‘ کی ریلیز میں ایک مہینہ باقی ہے اور مداحوں کی بے تابی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ 

اداکار نے بدھ کے روز فلم کے مرکزی کرداروں پر مشتمل ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی اور نیانترا بھی موجود ہیں۔

فلم کے پوسٹر کے ساتھ ہی بالی وڈ کنگ نے مداحوں کے ساتھ گفتگو کا مختصر سا سیشن رکھا جس میں انہوں نے فلم کے متعلق متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔

aaasaaas

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’جوان‘ ایک ’جذباتی ڈراما‘ ہے اور اس میں خواتین کے کردار کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اپنے پسندیدہ گانے کے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا نیا آنے والا گانا ’چھلیا‘ انہیں بہت پسند ہے جسے انیرودھ راوی چندر نے کمپوز کیا ہے۔

sssddsssdd

فلمساز ایٹلی کی میگا فلم ’جوان‘ اگلے ماہ 7 ستمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم کے ساتھ ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں