ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن ابدال؛ باپ نے جان دے کر بیٹے کودریا میں ڈوبنے سے بچالیا

حسن ابدال: فوجی مل  کے قریب باپ بیٹے کو  بچاتے ہوئے خود دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر آباد واہ کینٹ کا رہائشی محمد مہتاب اور اس کا بیٹا دریائے ہرو میں نہارہے تھے کہ اچانک بیٹا دریا میں ڈوبنے لگا، مہتاب نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی۔

محمد مہتاب کی جدوجہد سے اس کا بیٹا تو ڈوبنے سے بچ گیا  مگر وہ خود دریا کی بپھری ہوئی موجوں کا شکار ہوگیا۔

ریسکیو 1122  نے متوفی  کی لاش کو دریا سے نکال کر تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں