ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجنی کانت کی فلم کی بُرائی کرنے پر مداحوں کا دو فلم شائقین پر تشدد

تامل ناڈو: چنئی کے ایک سنیما گھر کے باہر رجنی کانت کے مداحوں نے فلم جیلر کی بُرائی کرنے پر دو مداحوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ سنیما گھر کے باہر اس وقت پیش آیا جب دو فلمی شائقین نے رجنی کانت کی فلم کے حوالے سے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کی برائی کی۔

رجنی کانت کے مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ افراد اداکار تھلاپتی وِجے کے مداح ہیں اور اس لیے رجنی کانت کی بُرائی کر رہے ہیں۔

تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت اور تھلاپتی وِجے کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر آئے دن جنگ جاری رہتی ہے اور یہ ایک دوسرے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

واضح رہے کہ رجنی کانت کی فلم جیلر 10 اگست کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی ہے جس کی ریلیز پر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جشن کا سماں تھا۔

نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں