کراچی: سندھ حکومت کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کل 11 اگست کو تحلیل کردی جائے گی، اس سلسلے میں مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا، جو وزیراعلیٰ کو آئینی طریقہ کار کے تحت ارسال کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی جب کہ اسمبلی کو 2 روز قبل 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ارسال کریں گے۔
