ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 محمد عامر ڈربی شائر ٹیم کیلئے اثاثہ ہیں ،مکی آرتھر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے اثاثہ قرار دیدیا۔

انگلش کائونٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر عالمی کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں، وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے اثاثہ ہیں، انکی موجودگی سے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی،محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد 2024کے سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں