ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی، گورنر نے دستخط کردیے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو بھجوائی تھی، جس کی منظوری کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے سمری پر دستخط کردیے۔

سمری پر گورنر کے دستخط ہوتے ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل ہو گئی جس کے بعد  صوبائی وزرا، معاونین اور مشیر سب اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں