ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم بھارت سے بہتر، انضمام نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، سرفراز نواز

اسلام آباد:سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کمبی نیشن بھارت کے مقابلے میں زیادہ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اوپننگ اور مڈل آرڈز پوزیشن میں ہر بار تبدیلیوں کی وجہ سے بھارتی ٹیم ابھی تک سیٹ نہیں ہو پا رہی، پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا وہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بڑے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز میں انجریز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ 18کھلاڑیوں کو وہاں بھیجنا درست فیصلہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں