ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی پرچموں کی بہار: جشن آزادی کی تیاریاں جوش و جذبے کے ساتھ جاری

قومی پرچموں کی بہار: جشن کی تیاریاں ملی جوش و جذبے کے ساتھ جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں ملی جوش و خروش اور جذبے سے جاری ہیں ، ہر سو قومی پرچموں کی بہار ہے اور فضائیں ملی نغموں سے گونج رہی ہیں۔

۔ 14 اگست قریب آنے کے ساتھ ہی جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں زور پکڑنے لگی ہیں، تجارتی مراکز، چوک چوراہوں میں قومی پرچموں، جھنڈیوں، اور سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کے ملبوسات اور دیگر اشیا کے سٹالز سجے ہیں جو نوجوانوں اور بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، یہ اسٹال خریداروں اور راہگیروں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑ ے شہروں، قصبوں اور دیہات میں بازاروں اور سڑکوں پر ہر سو قومی پرچموں کی بہار ہے، ان اسٹالوں پر نوجوان وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے خریداری میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، جھنڈے جھنڈیاں ، بیجز اور جشن آزادی کے ملبوسات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر فرد مشغول نظر آرہا ہے، بچوں کی دلچسپی کے لیے قومی پرچم کے رنگوں کے پرکشش کھلونے بھی رکھے گئے ہیں۔

مختلف چوک چوراہوں پر لگائے گئے سٹال ماحول کو مزید دیدہ زیب بنا رہے ہیں۔ فضائیں ملی نغموں کی دھنوں سے گونج رہی ہیں، شہری اپنے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کے مختلف سٹالز میں دلچسپی لے رہے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں